ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروند کجریوال کا منوج تیواری پرزبردست حملہ،کہاتم ہوتے کون ہو، تمہارے باپ کی ہے دہلی؟

اروند کجریوال کا منوج تیواری پرزبردست حملہ،کہاتم ہوتے کون ہو، تمہارے باپ کی ہے دہلی؟

Wed, 13 Mar 2019 21:29:55    S.O. News Service

نئی دہلی،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے معاملے پر آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مسئلے پر ہو رہی سیاسی بیان بازی کے درمیان دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کنوینر اروند کیجریوال نے دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری پر سخت حملہ کیا ہے۔کجریوال نے منوج تیواری کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہوتے کون ہو، تمہارے باپ کی دہلی ہے؟۔دہلی میں ایک جلسہ عام کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ گجرات، آندھرا، بہار سب جگہ وزرائے اعلی نے دھرنا دیا، ان ریاستوں کو بھی آدھا بنا دو،اس سے آگے انہوں نے منوج تیواری کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تم ہوتے کون ہو دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے والے،تمہارے باپ کی دہلی ہے؟ منوج تیواری کون ہوتا ہے، دہلی کو مکمل ریاست دینے والا؟ ۔کجریوال نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ منوج تیواری کے والد جی نے دھرنا نہیں دیا تھا۔بتا دیں کہ حال ہی میں منوج تیواری نے کہا تھا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں دیا جانا چاہئے، کیونکہ ایسا ہونے سے ملک کے وفاقی ڈھانچے کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔اروند کجریوال نے جلسہ عام میں عام آدمی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر 2014 کے بی جے پی کے منشور کی کاپی جلائی۔اروندکجریوال نے الزام لگایا کہ 2014 بی جے پی کے منشور کی پہلی لائن ہے کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلایا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے بیانات میں ساتوں سیٹ جتانے پر دہلی کو مکمل ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا۔کجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، لیکن 70 سال سے دہلی کی جو توہین کی جا رہی ہے وہ اب دہلی نہیں برداشت کرے گی اور اپنا حق چھین کر رہے گی۔اروند کجریوال نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور دہلی کے سابق وزیر اعلی مدن لال کھرانہ (دونوں بی جے پی لیڈروں کا انتقال ہو چکا ہے) کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ مدن لال کھرانہ جی کی روح آسمان سے دیکھ رہی ہوگی تو آنسو بہا رہی ہوگی کہ آج ان کا بیٹا (ہریش کھرانہ) اس طرح سے اپنے باپ کے ساتھ غداری کر رہا ہے۔اروندکجریوال یہیں نہیں رکے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھی مثال دی۔انہوں نے کہاکہ واجپئی جی دہلی کو مکمل ریاست بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لائے تھے،نریندر مودی جی اگر آپ واقعی واجپئی جی کا احترام کرتے ہو تو یہ دہلی کو مکمل ریاست بنا کر دکھائیں، ورنہ ان کی ہڈیوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کرو۔اپنے بیان کے آخر میں کجریوال نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلا کر رہیں گے۔دہلی کو اس کا حق دلانے کے لئے میری جان بھی چلی جائے تو کوئی فکرنہیں ہے،یہ تحریک ہے اور جب تک مکمل ریاست کا درجہ دہلی کو نہیں مل جاتا یہ تحریک جاری رہے گی۔


Share: